لاہور،25نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدرات محکمہ آبپاشی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔ میٹنگ کومحکمانہ وژن،ایکشن پلان ، محکمانہ پالیسیوں پر عمل درآمد کی رفتار،سروس ڈلیوری اور واٹر ایکٹ 2019 کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری کے علاوہ محکمہ آبپاشی،فنانس ، پی اینڈ ڈی اور چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جلال پور، گریٹر تھل کنال اور پنجاب میں چھوٹے ڈیموں کی فزیبلٹی سٹڈی جیسے امور پر غور کیا گیا۔ اور مستقبل کے منصوبوں کو قابل عمل بنانے کی مختلف تجاویز اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ کسانوں کو ٹیل تک پانی پہنچانے کے عمل میں شفافیت اور اس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔عام عوام کی آگاہی کے لیے آؤٹ لٹ کا سائز واضح اور لوگوں کی سہولت کے لیے اس کے ساتھ ڈیٹا بورڈ کی تنصیب کا کام جلد از مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے ری چارج سسٹم کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پانی کی مقدار،معیار،محفوظیت اور اس کو مزید مستعد بنانے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں محکمہ آبپاشی کی جانب سے میٹنگ کو محکمانہ امور سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی۔











