صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر جلد ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں گے: پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشرہ رند

341

کوئٹہ19 نومبر (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشرہ رند نے کہا کہ بلوچستان میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ وزیر اعلی کی زیر صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پنچگور میں کھجور کو محفوظ کرنے کے پلانٹ کی منظوری دی گئی۔کوئٹہ آفیسرز کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرہ رند نے کہا کہ صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر جلد ڈاکٹر بھرتی کئے جائیں گے صوبے بھر میں تین ہزار ڈاکٹروں کو تین سے پانچ سال کیلئے عارضی بھرتیاں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے صحت کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے کہ مافیا کو کنڑول کر سکے انہوں نے کہا کہ بعض محکمے شروع سے بگڑے ہوئے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبے میں مافیا ہیں اور وزیر اعلی نے خود بعض کیس نیب کو دیئے ہیں _ بشرہ رند نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاون کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا کورونا سے بہت لوگ متاثر ہورہے ہیں عوام احتیاطی تدابیر کا خود خیال کریں اور رات دس بجے تک بازار کھلے رہے گے۔ بلوچستان کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام جارہی ہیں ۔