عارف والا؛ محکمہ اینٹی کرپشن کی کارروائی، 15 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیہ سے واگزار کروالی گئی

232

عارف والا، 28 نومبر (اے پی پی ): عارفوالا گائوں 161/ ای بی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پولیس  کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بااثر افراد سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 15 کنال سرکاری اراضی واگزار کرواکے محکمہ ریونیو کے سپرد کر دی

 ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا فواد احمد نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی فرد کو قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں ملے گی، قابضین نے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھا تھا، سرکاری اراضی واگزار کرواکے محکمہ ریونیو کے حوالے کردی گئی ہے۔