عارف والا؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2000لیٹر مضرِ صحت دودھ تلف، فیکٹری  سیل

230

عارف والا،04 نومبر(اے پی پی ): چوک مرلے میں پل کھادر نہر کے نزدیک پنجاب اتھارٹی  نے  مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے 2000 لیٹر مضر صحت دودھ قبضہ میں لے کر تلف کر دیا جبکہ کیمیکل ، پائوڈر اور  دیگر سامان کو برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا جبکہ  فیکٹری مالک مظہر  کو حراست میں لے کرکے فیکٹری  کو سیل کر دیا گیا ہے  ، جس  سے  تھانہ قبولہ پولیس مصروف تفتیش   ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مضر صحت دودھ پنجاب کے بڑے شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔