ملتان: سموگ کے خطرات کے پیش نظر  اور گردو غبار روکنے کیلئےفلائی اووزکی دھلائی کاآغاز

221

ملتان، 4نومبر (اے پی پی ):سموگ کے خطرات کم کرنے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی متحرک،ویسٹ کو آگ لگانے والوں کو جرمانے اور گردو غبار روکنے کیلئےفلائی اووزکی دھلائی کاآغاز کر دیا گیا ہے ۔کمپنی کےانفورسمنٹ ونگ  نے  گراس منڈی بستی غریب آباد میں ویسٹ کو آگ لگانے پر کارروائی کی  جبکہ  ویسٹ کو آگ لگانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عاند کیا گیا ۔اس حوالے سے سی ای او عبدالطیف خان نے پرویز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی حکم دیا۔

گردو غبار پر کنٹرول  کے لئے کمپنی نے تمام فلائی اوورز اور شاہراہوں کی دھلائی   کا پلان تشکیل دے دیا ہے  ،کمپنی ورکرز نے  چوک کمہاراں والا فلائی اوور کی پانی سے بہترین دھلائی کی ، واٹر باوزر کے ذریعے فلائی اوور سے گرد اور مٹی کو واش کردیا گیا ،بدلتے موسم کے پیش نظر فیلڈ سٹاف کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیوٹی کے اوقات میں   بھی تبدیل کر دی  گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب ورکرز صبح6 بجے سے دوپہر2 بجے تک صفائی کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔