عارف والا: محکمہ ریونیو کی قابضہ مافیا کیخلاف کارروائی  ، 20 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

118

عارفوالا،12 نومبر (اے پی پی): محکمہ ریونیو نے قابضہ مافیہ کیخلاف  کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 20 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ عارفوالا کے نواحی گاؤں 33/ ای بی میں تحصیلدار غضنفر نوید چوہدری نے محکمہ ریونیو  اور ٹائیگر فورس کے ساتھ ملکر  غیر قانونی قابضین کے خلاف  کارر وائی کرتے ہوئے  20 کنال سرکاری اراضی مالیت تقریباً 55 لاکھ روپے واگزار کروالی ہے ۔

تحصیلدار غضنفر نوید نے بتایا کہ غیر قانونی قابضین عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر فصلیں کاشت کر رہے تھے، اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا محکمہ مال کے سپرد کردی گئی ہے۔