شکرگڑھ،12 نومبر( اے پی پی): حکومت پنجا ب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی گندم کی بہتر پیداوار اور سمو گ کے نقصانا ت کے حوالے سے کاشتکاروں میں آگاہی کے حوالے سے محکمہ زراعت اور فوجی فرٹیلائز کمپنی کے تعاون سے نارووال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ڈائر یکٹر زراعت گوجرانوالہ جاوید اقبال اور سینیئر منیجر ایف ایف سی افضال احمد مغل نے کاشتکاروں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کسان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، جس کے بغیر شعبہ زراعت پروان نہیں چڑھ سکتا ،حکومت زراعت کے شعبہ کو مضبو ط بنانے کے لئے کسانو ں کے ہا تھ مضبو ط کر رہی ہے کیونکہ وہ کا شتکا روں کی مشکلات سے بخو بی آگا ہ ہے۔
ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت نے کہا کہ کا شتکاروں کواپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، للہ تعالی نے وطن عزیر کو بہترین پیداوار سے مالا مال کیا ہے، لہذا کاشتکاران زیا دہ سے زیا دہ پید اوار حاصل کرنے اور کھادوں کی منا سب مقدار کو استعما ل کر یں تو وطن عزیز کو دھا ن اور گندم کی بہتر پیداوار سے وطن عزیز کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
فوجی فرٹیلا ئزر کے نمائندے محمد عباس ضیاء نے کہا کہ بد قسمتی سے نارووال ضلع دیگر اضلا ع کے مقابلے میں پیداوار کے حوالے سے بہت پیچھے ہے ،فصلو ں کی بھر پور اور بہتر پیداوار کے لئے ایف ایف سی سینٹرز ملک بھر میں کام کر رہے ہیں، لہذا ہمیں اسی عالمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی اے پی اور سونا یوریا کھاد کو استعمال کرنا ہو گا، تا کہ فصلو ں کی پیداوار کو بڑھا یا جا سکے۔ سیمینار میں ایف ایف سی کے نما ئندگا ن افضال احمد مغل،عبا س ضیا ءاور عبد الجبا ر ہا شمی نے کا شتکاروں کو فصلو ں کی بہترین کا شت کے لئے کھادوں کی افادیت کے بارے بریف کرتے ہو ئے کہا کہ ایف ایف سی کسانوں کی فلاح و بہبود میں بھی پیش پیش ہے،ادارہ فخر کی علامت ہے اورپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔











