فرانس میں گستاخانہ خاکے جاری کرنے کے خلاف میرپورخاص کی  عوام سڑکوں پر نکل آئی

263

میرپورخاص03، نومبر (اے پی پی): فرانس میں گستاخانہ خاکے جاری کرنے کے خلاف میرپورخاص کی  عوام سڑکوں پر نکل آئی ،احتجاجی ریلی میں وکلا،مذہبی جماعتوں،صحافیوں،تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 فرانس میں سرکارے دو جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مارکیٹ چوک سے پریس کلب تک ایک بہت بڑی ریلی   ،مولانا حفیظ الرحمن فیض،سنیئر صحافی نذیر پہنور،ہاشم شر ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی حاجی نور الہی مغل، تاجر رہنما انیس الرحمان شیخ،آمین میمن اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی محبت میں پورا شہر آمڈ آیا ریلی کے شرکاء تمام راستے فرانس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور پورا شہر لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا پریس کلب کے سامنے مظاہرین خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی کریم کی ذات سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم کسی صورت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور امت مسلمہ سے رابطہ کر کے فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔