ملتان، 23نومبر( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران جلالپور پیروالامیں 480 کنال زمین واگزار کرا لی گئی ہے۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت9کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔آپریشن چک نمبر61، 62 اور 63 ایم میں کیا گیا۔قابضین کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے کی۔متعلقہ تھانے کی پولیس بھی اس موقع پر موجود تھی۔











