جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران  ہوتے ہیں: ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی

499

موسیٰ خیل،23 نومبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی نے کہاکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ صحت مند معاشرے کے صحت کا راز سپورٹس کی وجہ ہے سپورٹس مینوں کے تندرستی اور بیماریوں سے بچنے کے سب سے بڑی مدد جسمانی ورزش ہے جہاں نوجوان کھیل کے میدان میں اکھٹے ہیں وہاں منشیات گروہی فسادات معاشرتی برائیاں اور جرائم نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی جہاں کے نوجوانوں کے سپورٹس سے محبت نہیں کیا وہاں جرائم جڑ پکڑتی ہے اور نوجوان برے اثرات کے زیر اثر رہتے ہیں ہمیں چاہئے کہ اپنے نوجوان نسل کونصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں یعنی کھیل کے میدان کی طرف راغب کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل محمد افضل خوستی نے سردار بابر خان موسیٰ خیل کرکٹ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فائنل میچ دو ٹیموں مجاہد زلمی اور توحید آباد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ توحید آباد کے کھلاڑیوں نے ونر ٹرافی اپنے نام کرلی شاندار مقابلے سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے ڈپٹی کمشنر اور سردار رضاخان کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ڈپٹی کمشنر محمد افضل خوستی نے سپورٹس کمیٹی کو نقد دس ہزار کا انعام دیا سردار رضاخان نے دونوں ٹیموں کے لئے وردی ودیگر سپورٹس سامان دینے کا اعلان کیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان کی جانب سے نجم الدین ملیزئی نے ونر ٹیم کے لئے دس ہزار اور رنر ٹیم کے لئے پانچ ہزار دینے کا اعلان کیا تقریب میں مہمانوں کو قبائلی پگڑیاں پہنائے گئے مہمانوں میں شیلڈ اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے گئے آخرمیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمال الدین موسیٰ خیل نے فائنل میچ میں شرکت پر ڈپٹی کمشنر سید محمد افضل خوستی سردار رضاخان میڈیا نمائندگان ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔