محمد وسیم کی ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل فائیٹ گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوگی

402

اسلام آباد، 15 دسمبر ( اے پی پی): لاہور میں 19 دسمبر کو ہونے والا  تاریخی باکسنگ مقابلہ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی فائیٹ کے لیے گورنر ہاؤس پنجاب کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستانی نثراد برطانوی باکسر محمد عامر نے سپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب گورنر ہاؤس میں مقابلہ کروانے کے لیے آمادہ ہوچکے ہیں، اس سلسلے میں گورنر پنجاب سے تفصیلی بات ہو گئی اور اسی سلسلے میں این او سی بھی جاری ہوگیا ہے۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کا محمد وسیم کو ٹریننگ کے لیے برطانیہ بلا لیا، وسیم کی ٹریننگ  بہت اچھی جارہی ہے۔محمد وسیم کو مزید ٹریننگ کے کیے یوکے بلا لیا  ہے تاکہ وہ  میرے ساتھ یہاں یوکے میں  مزید ٹریننگ حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وسیم سے ملنے کے کیے سکاٹ لینڈ گیا تھا۔وسیم کی پاور،سپیڈ اور مووز بہترین ہیں۔

.