ملتان؛ ایم ڈی واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کا نوٹس 

167

ملتان، 27 نومبر (اے پی پی ):  ایم ڈی واسا ناصر اقبال  نے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کی شکایات کا نوٹس لے لیا  ،واٹر ورکس روڈ،عثمان آباد کے علاقوں کا بھی دورہ کیا اور واٹر ورکس روڈ کی سیوریج شکایت کے مستقل خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنیکا حکم د یتے  ہوئے عیدگاہ سیوریج سب ڈویژن کو تھرسٹ بورنگ کے ذریعے کنکشن کرنے کی ہدایت کی ۔

عثمان آباد میں نکاسی آب کی شکایت کے ازالے میں سستی پر برہم سیوریج افسران اور مشینری کو موقع پر طلب کرلیاگیا ۔

ایم ڈی واسا نے اپنی نگرانی میں شکایت کا ازالہ کرواتے ہوئے  کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے،شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ میں سستی برداشت نہیں جائیگی  جبکہ سیوریج افسران کو لائنوں کی صفائی مہم مزید تیز اور مؤثر بنانے کا بھی حکم دیا گیا۔