ملتان؛ ٹریفک پولیس  کی اسموگ سے بچاؤ اور  ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی

146

ملتان، 20 نومبر (اے پی پی ): چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار کی ہدایت پر ایس پی چوک پر اسموگ سے بچاؤ اور  ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی، جس    دوران   شہریوں  کو   تلقین  کی   گئی  کہ  اپنی گاڑیوں کو ٹھیک کروا لیں کیونکہ اس میں سب کا فائدہ  ہے ،  دھواں دینے والی گاڑیوں سے جو دھواں نکلتا  ہے  وہ بہت نقصان دہ  ہے ۔

 لیکچر میں انچارج  ایجوکیشن اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی اورشہریوں کو لائسنس کی اہمیت اور ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا۔ٹریفک پولیس نے شہریوں میں پمفلٹ  بھی  تقسیم کیے ۔