ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ؛ ملتان میں ڈویژنل سطح پر نعت، کوئز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد

111

،20 نومبر(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع  بھر  میں ہفتہ”شان رحمت اللعالمینﷺ” زور وشور سے منایا جا رہا ہےجبکہ  تمام سرکاری و نجی اداروں ،سکولوں، کالجوں میں تقر یبا ت کاانعقاد جا ری ہے  جس میں اساتذہ، طلبہ وطالبات سمیت شہری حلقے بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کے زیر اہتما م گزشتہ روز قائد نواں شہر اور گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ڈویژنل سطح پر نعت، کوئز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژنل سطح پر نعت کے سکینڈری لیو ل (بوائز)کے مقابلوں میں محمد احمد شاہ نے پہلی، حا فظ محمدبلا ل نے دوسری اور محمد ایوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریری مقا بلے میں محمد احمد اشفاق نے پہلی ،حا فظ محمدکا شف نے دوسری اور محمدزاہد اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کوئز مقابلے میں محمود الحسن نے پہلی، محمد ذوالقرنین حقانی نے دوسری اور محمد طیب احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ڈویژنل سطح پر ایلیمنٹری لیو ل (گرلز) کے تقریری مقابلے میں عامرہ عمر، کوئز مقابلے میں حرا عثمان اور نعت مقا بلے میں فاطمہ اشفاق کامیاب رہیں۔ ڈویژنل سطح پر سکینڈری لیول (گرلز) کے نعت مقابلہ میں امبر یامین، تقریری مقابلے میں اریبہ علی اور کوئز مقابلے میں شائستہ بی بی کامیاب رہیں۔ ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباءو طا لبا ت 23 نومبر کو صوبائی سطح پر لاہور میں ہونے وا لے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

تقریب میں   چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ریاض خان، ڈائریکٹر سکولز (سیکنڈری) سلیم خان، ڈی ای او (سیکنڈری) خواجہ مظہرالحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام مصطفیٰ اور ڈپٹی ڈی ای او (سیکنڈری) مسز عالیہ نکہت،پر نسپل پا ئلٹ سکول مہر اللہ بخش ڈا ل،حا جی محمد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین   نے کہا  کہ  حرمت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے، شان رحمت العالمین کا ہفتہ اسی جوش و جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جارہا ہے۔