ملتان؛ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع قرنطینہ مرکز کی صفائی شروع

83

ملتان،11نومبر(اے پی پی): کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسزکے پیش نظر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے تیاریاں جاری ہیں،انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع قرنطینہ مرکز کی جھاڑ پونچھ شروع کردی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو قرنطینہ مرکز کی صفائی کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

 سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف کی ہدایت پر کمپنی ورکرز قرنطینہ مرکز پہنچ گئے ہیں، کمپنی کے سپرنکلرز اور کمپیکٹر بھی قرنطینہ مرکز پہنچا دئیے گئے ہیں،  ورکرز نے مختلف بلاکس کے کمروں کی صفائی ستھرائی شروع کردی ہے اور قرنطینہ مرکز کے تمام کمروں،کچن اور گیلریوں کو پانی سے واش کیا جارہا ہے۔ کورنٹائن سنٹر میں واقع ڈی سی کیمپ آفس اور مسجد کی صفائی ستھرائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے کورنٹائین سنٹر کا ایم پی ہال مختص کر دیا گیا ہے۔

ایم پی ہال کی تزئین و آرائش بھی شروع کردی گئی ہے ویسٹ مینجمنٹ   کمپنی کی طرف سے  قرنطینہ مرکز کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔