ملتان، 18 نومبر )اے پی پی ): قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نواں شہر میں نیب کیجانب سے آگاہی تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ،طلباء وطالبات کے مابین مقابلہ جات کا مقصدکرپشن اور بدعنوانی کے خطرناک اثرات سے متعلق اگاہی پیدا کرنا تھا۔
ڈویژنل لیول مقابلے ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان محمد سلیم خان کے زیر نگرانی منعقد ہوئے، جس میں طیبہ ناصر نے اول پوزیشن، سید وسیم شاہ نے دوم پوزیشن اور زینب رفیق نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔











