چترال،18 نومبر(اےپی پی): گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی گل نواز خان کی زیر صدارت بدھ کو یہاں تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے گلگت میں کپتان کے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو میں حاجی گل نواز خان نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان اور اس کے ٹیم پر بھروسہ کرتے ہوئے ان کے پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ان کو کامیاب بنایا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت کی عوام نے عمران خان کی پارٹی کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا اب وہاں ترقی کی راہیں کھلیں گے ۔
خالد اعظم نے کہا کہ ہماری مختصر نوٹس پر پارٹی کارکن پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں جمع ہوئے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔











