ملتان:روڈ سیفٹی، سموگ/فوگ متعلق  آگاہی  کیلئے  تقریب کا  انعقاد

77

ملتان ، 23 نومبر (اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ  ظفر اقبال اعوان  کی  ہدایت   پر  پنجاب ہائی وے ، ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس نے  مشترکہ روڈ سیفٹی، سموگ/فوگ آگاہی مہم کا انعقاد کیا ۔ جس میں ایس پی ملتان ریجن ہما نصیب،   ڈی ایس پی سعید انور ،اے ایس آئی روف حسن، اے ایس آئی محمد جاویدکے ہمراہ ٹیم پی ایچ پی ملتان ریجن نے روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں شرکت کی۔

  مہم  کے دوران   روڈ سیفٹی کے حوالے سے   تقریری مقابلہ کا  بھی انعقاد کیا گیا جس میں  شرکاء اور جیتنے والوں میں   تحائف اور ہیلمٹ تقسیم کیے گئے ۔روڈ سیفٹی، سموگ اور فوگ آگاہی مہم میں طلباء ، ڈرائیورز اور عوام نے بھرپور شرکت کی، اختتام پر روڈ سیفٹی ،سموگ اور فوگ کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

ایس پی ملتان ریجن ہما نصیب نے کہا کہ سموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو انسانی صحت و زندگی کیلئے انتہائی مضر ہے،انہوں  نے  کہا سموگ، فوگ اور کرونا وائرس سے بچنے کیلئے لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔