ہری پور ؛ تحصیل غازی میں کورونا وائرس  تیزی سے پھیلنے لگا ، 7کیسز  رپورٹ

156

ہری پور،23نومبر (اے پی پی):  ضلع ہری پور کی  تحصیل غازی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ غازی و دیگر علاقوں میں سات کورونا کے کیسز مثبت آگئے ہیں ۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی  ڈاکٹر عائشہ نے اے پی پی کو کیسز مثبت آنے کی  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موضع کنڈی میں دو، غازی میں 2، کالج میں 3 طلباء کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئیں ہیں جبکہ مزید ٹیسٹ بھی کر کے ہری پور بھیجے گئے ہیں۔

 کالج کے تین طلباء میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد  ڈی سی پری پور کیپٹن (ر) ناصر ندیم  نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج غازی سمیت چار تعلیمی اداروں کو بند کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔