ملتان، 25نومبر(اے پی پی ): شیخ طاہر کی بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی ملتان تعیناتی پر سیاسی و سماجی شخصیات نے شیخ طاہر مبارک پیش کی ہے ،پی ٹی آئی ورکرز نے اقبال عاربی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔
شیخ محمد طاہر نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکرگزار ،غلہ منڈی ملتان کو کلین اینڈ گرین بنانا پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈھتیان غلہ منڈی کی مشاورت سے ہی غلہ منڈی شہر سے باہر منتقل ہوگی ، غلہ منڈی کا سیوریج سسٹم پرانہ ہونے کی وجہ سے مسائل ہیں جسے فوری تبدیل کرانا مشن ہے غلہ منڈی کے پارک کو ماڈل پارک بنایاجائےگا ۔
شیخ طاہر نے کہا کہ غلہ منڈی ملتان کو جنوبی پنجاب کی ماڈل غلہ منڈی بنانے کیلئے تجاویز پنجاب حکومت کو دی ہیں۔ جلد آڈھتیان کے بنیادی مسائل حل ہونگے اپنی نگرانی میں تبدیلی لانا مشن ہے۔











