ملتان، 23 نومبر(اے پی پی ): کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں شدت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کردیئے ہیں ، شادی بیاہ کی تقریبات میں 300 سے زائد مہمانوں کی پابندی بارےسخت ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
کمرشل دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کے لئے پرائس محسٹریٹس نے مختلف مارکیٹوں کی انسپکشن کی ۔انہوں نے گول باغ، مبین مارکیٹ،ناکہ چوک پر تمام دکانیں بند کرادیں اور دو دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ دو دکانداروں پر7000 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
اے سی شجاع آباد محمد زبیر کا شادی ہالوں کادورہ کیا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ہدایات جاری کیں۔











