ہزارہ بھر  میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری 

70

ایبٹ آباد ، 23نومبر (اے پی پی ):ہزارہ بھر  میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے  ۔ گلیات ایوبیہ اور ملحقہ علاقوں میں برفباری ہو رہی  ہے جبکہ  ایبٹ آباد   شہر اور گردونواح میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے ۔   سیاختی مقامات شوگراں ناراں اور کاغان میں بھی  وقفے وقفے سے برفباری  ہو  رہی ہے۔ بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔