اوکاڑہ ،08 نومبر ( اے پی پی): موبائل فونز ایسوسی ایشن اور مختلف تنظیموں نے مشترکہ طور پر آج فرانس حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے فرانس کے صدر کے خلاف زبردست نعرے بازی اور تصویریں نذرآتش کیں۔ ریلی میں سینکڑوں افرادجن میں موبائل فونز ایسوسی ایشن،انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
احتجاجی ریلی وینس چوک سے لیکرشروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوکر پریس کلب چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔موبائل ایسوسی ایشن کے رہنما رضوان شفیق بھٹی نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ سرکاری سطح پر فرانس کی تمام پروڈکٹس کا بائیکاٹ کرے ۔موبائل ایسوسی ایشن کے رہنماعلی اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ فرانس کے صدر نے ہمارے نبی کے خلاف توہین آمیز خاکے شائع کروائےاسکی حرکت کسی بھی صورت قابل معافی نہیں ۔