پشاور، 16 نومبر(اے پی پی): ضلع نوشہرہ کے علاقے کاکا صاحب سے نوشہرہ کینٹ کی طرف گامزن مسافر فلائنگ کوچ آج صبح کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا اور کوچ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں کل 19 افراد میں سے 8 افراد جانبحق 11 زخمی ہوگئے ۔ جانبحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں اور زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے 5 پانچ ایمبولینسز ، ڈیزاسٹر وہیکل اور ریسکیو ریکوری وہیکل موقع پر پہنچ گئے، جنھوں نے 19 زخمیوں میں سے 14 افراد کو نوشہرہ میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا ۔ زخمیوں میں بچے ،خواتین اور مرد شامل ہیں ۔ریسکیو 1122 کے امدادی ٹیموں نے 1گھنٹہ آپریشن کے بعد تمام زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی نوشہرہ میڈیکل کمپلكس منتقل کردیا ۔











