وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی کی ملاقات 

131

اسلام آباد ، 30 نومبر (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زید ی نے پیر کو  یہاں  ملاقات  کی ہے،ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو

بندر گاہوں کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے اشتراک سے ماہی گیروں کو آسان ترین شرائط پر قرضے دینے اور کراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم نے ماہی گیروں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔