وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا حلقہ 156 ملتان کا ہنگامی دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

223

ملتان، 22 نومبر (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے  حلقہ 156 ملتان کا ہنگامی دورہ کیا  اور  موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

کارکنان اور عوام الناس نے   وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کو اس عوامی انداز میں اپنے درمیان موجود پا کر فرت جذبات میں نعرے لگائے ۔ وزیر خارجہ نے یونین کونسل 17 میں کارکنان سے ملاقاتیں بھی کیں  اور  حلقے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں  نےحلقے کے باسیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔

اس موقع   پر  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنان، ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور حلقے کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کرتا رہوں گا۔