پانچویں تھل جیپ ریلی، پری پیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ شروع

211

مظف

رگڑہ،22نومبر(اے پی پی):پانچویں تھل جیپ ریلی کا پری پیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ شروع ہو  گیا  ہے۔ گزشتہ ریلی کےچمپئین  آصف فضل کی گاڑی سب سے پہلے ٹریک پر روانہ ہوئی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری میں 24 ریسرز حصہ لے رہے ہیں، گاڑیاں چار چار منٹ کے فرق کے بعد روانہ کی جارہی ہیں۔

 تھل جیپ ریلی کے پہلے ریسر آصف فضل چوہدری اختتامی پوائنٹ چوبارہ ضلع لیہ  پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ سٹارٹنگ پوائنٹ چھانگا مانگا ضلع مظفرگڑہ روانہ ہو گئے ہیں ۔آصف فضل نے 105 کلو میٹر لمبا ٹریک 1 گھنٹہ 7 منٹ اور 11 سکینڈ میں طے کیا۔تھل جیپ ریلی میں پہلی دفعہ موٹر بائیکرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔