پاراچنار؛ لینڈ اینڈ واٹر ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے  تقریب کا انعقاد

224

پاراچنار،14 نومبر(اے پی پی ):گورنر کاٹیج پاراچنار میں Helvetas اور FRD کی جانب سے لینڈ اینڈ واٹر ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اپر، لوئر اور سنٹرل کرم کے عمائدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف آر ڈی کے چیف ایگزیکٹو محمد عظمت خان، helvetas کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر منور خٹک نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور عمائدین سے تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس حوالے سے لینڈ اینڈ واٹر ڈیولپمنٹ ڈسپیوٹ کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر مذکورہ کمیٹی کو نوٹیفائی کرینگے ۔

 اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما ابرار جان طوری نے ضلع کرم میں لینڈ اینڈ واٹر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پراجیکٹ کوارڈینیٹر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 تقریب میں شریک قبائلی عمائدین نے غیر سرکاری تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تنازعات کے حل کے لئے کمیٹی کی تشکیل سے علاقے کے بہت سارے مسائل حل ہو جائنگے۔

ڈسٹرکٹ کرم میں پراجیکٹ کا سربراہ حامد حسین بنگش ہوگا، جو مشران ، یوتھ اور گورنمنٹ لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کریگا۔