ملتان،14 نومبر(اے پی پی):سیکٹریری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ میں قائم سہولت بازاروں اور سبزی منڈی کا دورہ کیا اور اشیاءکے نرخ نامے چیک کئے اور لوگوں کے مسائل پر گفتگو کی اور احکامات جاری کیئے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عوام کو مہنگاہی سے ریلیف دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سہولت بازاروں میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، سبزی منڈی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کسی طور بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سیکٹریری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم بھی جاری ہے، سبزی منڈی اور سہولت بازاروں کے دورے کا مقصد نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ عوام سے اُن کے مسائل جاننا بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دورں سے عوام الناس کے مسائل جاننے میں مدد مل رہی ہے،جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے،گراں فروشی کو کسی طور پر برداشت نہیں کریں گے،ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔











