پارا چنا ر؛ جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ میں جلسے کا انعقاد

126

 پارا چنا ر،04 نومبر(اے پی پی ):جشن میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں پاراچنار کے

مرکزی امام بارگاہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماۓ کرام اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ،علماۓ کرام نے رسول خدا حضرت محمدﷺ کے سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ علماۓ کرام نے کہا کہ حالیہ مشکلات سے بچنے کے لئے مسلم امہ کو نبی کریم ﷺکی نقش قدم پرچلنے کی ضرورت ہے، رسول خدا حضرت محمدﷺ   نے اسلام کی سربلندی  کے لئے خدمات انجام دی اورپوری زندگی اسلام کی ترویج  کے لئے وقف  کی، ان کی  زندگی  ہمارے   لئےمشعل راہ ہے ۔

اے پی پی / پارا چنا ر/نورین