لاہور ، یکم نومبر (اے پی پی ):پاکستانی امپائرعلیم ڈار کے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 210 میچز ہوگئے۔اپنی اس کامیابی پر ویڈیو پیغام میں علیم ڈار نے کہا کہ اپنے مداحوں ، فیملی ، پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فیملی اور مداحوں کی سپورٹ کے بغیر میری کامیابی ناممکن تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین اس وقت دنیا میں نہیں ہیں اس موقع پر انہیں یاد کر رہا ہوں۔











