ملتان، یکم نومبر (اے پی پی ): کمشنر جاوید اختر محمود نے اسماعیل آباد سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا ۔کمشنر نے سہولت بازار میں انتظامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے بارے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازار کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کیلئے کوشاں ہیں۔
کشمیر جاوید اختر محمود نے کہا کہ شہری بھی ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں ،شہری دکانوں پر سرکاری نرخ نامے دیکھ کر قیمت ادا کریں۔











