پاکستان میں تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں: صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن

245

اوکاڑہ ،23 نومبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے کہا  ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کے اعلان پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین  عقیدت و احترام سے تعلیمی اداروں ،مساجد چرچز ،مندروں میں مناکر پاکستان کے تمام مذاہب کی طرف سے  پیغام دیا گیا کہ ہم سب اکٹھے ہیں جس سے مذاہب کو آپس میں لڑوانے والوں کی سازش  کو ناکام کر دیا گیا ۔پاکستان میں تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایجوکیشن اورآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا) اوکاڑہ کی طرف سے تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ہفتہ شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے  بھی نوازا ۔صوبائی وزیر نے سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر،ڈی ای او سیکنڈری چودھری اکرام اور ضلعی صدر ایپکا چودھری شفقت رسول کو تقریب تقسیم انعامات کے انعقاد پر مبارکبا دی۔

 تقریب میں مہمانان اعزاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد  نے بھی خطاب کیا