پاکستان میں ہولی اور کرسمس کو بھی عید جیسی اہمیت دی جاتی ہے ؛گورنر سندھ عمران اسماعیل

197

چی، 21 نومبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اہمیت حاصل ہے، وزیراعظم نے اس بات کو فروغ دیا کہ اقلیتوں کو ملک میں مسلمانوں کے برابر اہمیت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہولی اور کرسمس کو بھی عید جیسی اہمیت دی جاتی ہے۔

وزارت برائے مذہبی امور اور قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے  منعقدہ  دیوالی کی تقریب سے خطاب میں  گورنر سندھ نے کہا کہ آئندہ سال دیوالی کی اس تقریب کوگورنر ہاﺅس میں منعقد کیا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور اپنی جانب سے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک جو سیکولر ہونے کا دعوہ کرتا ہے ، کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کھلی بربریت روا رکھے ہوئے ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کو ملازمتوں سمیت ہر شعبے میں اہمیت دیتے ہیں۔

اس موقع پر نیشنل کمیشن آف مناریٹیز کے چیئرمین چیلارام کیلوانی نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ایم این آفتاب جہانگیر ، ایم این اے فردوس شمیم نقوی ، ایم این اے لال چند ، ڈاکٹر رمیش اور مختلف اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نیشنل کمیشن آف مناریٹیز کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ، دیوالی کے اس پروگرام کا اختتام صوفی موسیقی اور عشائیہ پر ہوا۔