پاک فوج ہمارا فخر ہے، اس کے خلاف باتیں کرنے والے ملک کے غدار ہیں: رہنما پی ٹی آئی

213

لاڑکانہ ،02 نومبر (اے پی پی): مرکزی رہنما پی ٹی آئی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے، اس کے خلاف باتیں کرنے والے ملک کے غدار ہیں۔ ان خیالات کا  اظہار انہوں  نے سلام افواج پاکستان ریلی سے  خطاب میں   کیا  ۔ریلی  پاکستان تحریک انصاف کی  جانب سے نکالی   گئی   تھی  جس میں   کارکنان بڑی تعداد میں شریک  تھی ۔  ریلی کے  مرکزی رہنما سیف اللہ ابڑو کی قیادت میں المرتضی ہاوس سے جناح باغ تک نکالی گئی جس  دوران  شرکاء  نے  نواز شریف اور ایاز صادق کے خلاف  اور پاکستان آرمی کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی  ۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں  ہیں جبکہ  پاکستان کی عوام فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قائدین انڈیا کی حمایت اور فوج کی مخالفت کررہے ہیں۔