پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد

371

وہاڑی،03نومبر  (اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا، ریونیو عوامی خدمت کچہری میں محکمہ ریونیو کے تمام افسران اور عملہ نے شرکت کی،ریونیوعوامی خدمت کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سر ٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کے حوالے سے عوامی مسائل اور شکایات کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے، ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کا مقصد ایک ہی چھت تلے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، افسران بھی عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں ،عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور  عوام کے مسائل کو حل کر کے ان کی مشکلات کو کم کیا جائے۔