وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت  پر  نوشہرہ ورکاں میں پندرہ سہولت  بازار قائم

113

نوشہرہ ورکاں ،27 نومبر(اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر میں لگائے  گئے سہولت بازار کامیابی سے چل رہے ہیں، ضلع گوجرانوالہ میں بشمول نوشہرہ ورکاں کی   پانچ تحصیلوں اور گوجرانوالہ شہر میں پندرہ سہولت  بازار قائم کیے گئے ہیں۔

سہولت بازاروں کا مقصد معیاری اشیاء سستے داموں عوام کو  فراہم کرنا ہے اور اس مقصد میں تجارتی حلقوں کا بھی تعاون شامل کیا گیا ہے۔

 نوشہرہ ورکاں میں اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال،  سی او کنور عثمان سعید ،  تحصیلدار خالد ہمایوں کی نگرانی میں  سہولت بازارتحصیل آفس میں واقع لان میں لگایا گیا ہے اور تتلے عالی و نوکھر میں بھی سہولت بازار لگا ئے گئے ہیں ۔جہاں روز مرہ استعمال ہونے والی تمام اشیاء خوردونوش عوام کو سرکاری قیمتوں  پر سستے داموں فراہم کرنے کے لیے رکھی گئی ہیں، جن میں چینی،سبزیاں،پھل دالیں،آٹا،  گھی ،آئل ،مشروبات ،چکن،بیف، انڈے ،مصالحہ جات اور دیگر سامان شامل ہے۔