شکرگڑھ، 14 نومبر ( اے پی پی) : حکومت پنجاب کی ہد ایت پر شوگر کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال میں میڈیکل یو نٹ کے زیر اہتمام سیمینا ر اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک نے سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ پنجا ب حکومت لو گوں کو طبی سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے اپنے تمام وسائل بر وئے کا رلا رہی ھے، اچھی صحت کی فرا ہمی حکومت کی اولین ترجیح ھے، ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ حکومت کی کو شش ھے، کہ ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو سمیت تما م رورل ہیلتھ سنٹر ز اور بنیا دی صحت مرکز پر صحت کے حوالے سے تما م تر سہو لیا ت کو ممکن بنایا جا سکے، تاکہ سرکاری ہسپتا لو ں میں آنے والے مر یضو ں کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سیمینار میں ڈاکٹر محمد ادریس ،ڈا کٹرمحمد فاروق ،ڈا کٹر آمنہ شاہد و دیگر نے شو گر کے نقصا نا ت اور اس کے حوالے سے احتیا طی تدابیر کے حوالے سے شرکاء سیمینار کو تفصیل سے آگا ہ کیا ۔ایم ایس ڈا کٹر محمد شہبا ز نے ڈپتی کمشنر نارووال کو بتایا کہ شو گر کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال میں ایک آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں تقر یبا 250 افراد کے شوگر ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں ادویا ت فراہم کی گئیں، سیمینار میں بہترین کام کرنے والے ڈا کٹرز اور سٹاف کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے-











