روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے وہاڑی کے بہترین پولیو ورکز کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد

136

وہاڑی،14 نومبر ( اےپی پی): روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی  کے ریسورس سینٹر میں پولیو ورکرز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر وقاص رشید تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان پولیو ورکرز نے قومی مشن کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کیا موسم کی صورتحال کیسی ہی کیوں نہ ہو یہ ورکرز ہمیشہ اپنے کام کے لئے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ج ان پولیو ورکرز کو وہاڑی کے ہیروز کا خطاب دیتا ہوں۔ روٹری انٹرنیشنل کے آرگنائزر حمد حنیف نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل نے 1957 سے لیکر اب تک پولیو مہم میں ساتھ دیا ہے اور ساتھ چلتی رہے گی روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ان ہیروز کو سیلوٹ کرتا ہوں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے کہا کہ پولیو ورکرز نے اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا فرض نبھایا ہے اس مہم میں شہید ہونے والے ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم سب پولیو کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے تقریب میں ڈاکٹرز اور پولیو ورکرز کو شیلڈیں بھی دی گئیں۔