پنڈی بھٹیاں؛عوام کو دہلیز پر مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی،موبائل ہیلتھ یونٹ” کاروان صحت” کا افتتاح کر دیا گیا

111

پنڈی بھٹیاں،11نومبر(اے پی پی):حکومت پاکستان کی جانب سے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کیجانب سے   8کروڑ روپے لاگت سے موبائل ہیلتھ یونٹ” کاروان صحت” کا افتتاح کردیا گیاہے۔

” کاروان صحت ” جہاں  جہاں ہسپتال کی سہولت موجود نہیں ہیں وہاں پر غریب عوام کو دہلیز پر علاج  کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔موبائل ہیلتھ یونٹ گاڑی میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز جدید مشینری سے مریضوں کا  مفت چیک اپ،مفت میڈیسن اور مفت چھوٹا موٹا علاج  کررہے ہیں۔

موبائل ہیلتھ یونٹ ایک چلتا پھرتا مکمل  ہسپتال ہے،جو غریب عوام کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک  بہت اچھا اقدام ہے۔

 عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے” کاروان صحت “کی صورت میں ہمارے لیے بہت اچھا اقدامات کیا ہے ۔ہم حکومت پاکستان اور ضلعی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔