پنڈی بھٹیاں پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 28 ملزمان گرفتار

96

پنڈی بھٹیاں،30نومبر(اے پی پی): ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کے حکم پر حافظ آباد پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن تھانہ سٹی حافظ آباد ،تھانہ کالیکی منڈی،تھانہ کسیسے اور دیگر علاقوں میں کیا گیا جس  دوران 28 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

 گرفتار ملزمان میں 5 منشیات فروش، 13 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو سے زائد چرس،118 لیٹر شراب، چالو بھٹی شراب، 1 کلاشنکوف،4 رائفلیں ، 1 بندوق اور 7 پسٹل برآمد کر لئے گئے۔

آپریشن کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب 4 کیٹگری اے کے خطرناک اشتہاری ڈاکوؤں سمیت 5 اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔