بھٹیاں، 10 نومبر (اے پی پی ): تھانہ صدر پولیس کی موٹروے انٹر چینج پر بڑی کارروائی،اسلحہ سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی اسلحہ سمگلرز اور کار چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور چوری شدہ کار برآمد کی گئی۔برآمد اسلحہ میں 8 رائفلیں، 1 بندوق، 7پسٹل اور 5ہزار گولیاں شامل ہیں۔
تھانہ سکھیکی پولیس نے بین الصوبائی کار چور گینگ کے کارندوں ندیم اور آصف سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔
اس حوالے سے ڈی پی او سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔











