ٹریفک حادثات  میں کمی کے لئے روڈ سیفٹی پروگرام آگاہی مہم  وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: چیف پٹرولنگ آفیسرڈی ایس پی سائرہ طارق

263

اوکاڑہ ،26 نومبر(اے پی پی) :موٹر وے پولیس کے تیئسویں یوم تاسیس کے موقعہ پر سیکٹر کمانڈر محمد کاشف کی ہدایات پر چیف پٹرولنگ آفیسر موٹر وے پولیس بیٹ نمبر14 کی ڈی ایس پی سائرہ طارق اور آپریشنل آفیسر ایس پی اوتوقیر عباس  موٹروے پولیس کے قیام کا مقصد اور افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس نے دوران سفر مشکلات  میں گھرے ہوۓ لوگوں مد میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور لوگوں میں موٹر وے پولیس کی قدر ہے       انہوں نے رینالہ بائی  پاس پر ڈرائیورز اور  ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دھند کے دنوں میں گاڑیوں پر فوک لائٹس لگوائیں اوررفتار کو کم رکھیں اور شدید دھند میں ہارن کا وقفے وقفے سے استعمال کرکے اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اورروڈ سیفٹی پروگرام کے تحت موٹر وے پولیس کی آگاہی مہم پر عمل کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان کی حفاظت کریں اور لاپرواہی کی بجائے محتاط ڈرائیونگ سے دوسروں کو بھی بچا ئیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو انسانی صحت پر مضر اثرات کی حامل ہے اسکے ساتھ کرونا وائرس سے بچنے کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال لازمی کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں۔آخر میں موٹر وے پولیس کی تیئسویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعا مانگی گئی۔