ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ آمد پر شہریوں، پارٹی کارکنان ، رہنما ئوں کی طرف سے پرتپاک استقبال

222

سیالکوٹ،22نومبر  (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سیالکوٹ آمد پر شہریوں، پارٹی کارکنان، پارٹی رہنما ئوں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔سیالکوٹ آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے حاجی پور ہ چوک ،سبلائم چوک، پکاگڑھا ،کوٹلی بہرام، لاری اڈہ ،بوتھ بڑتھ،جھائی اورجنگ موڑپر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا والہانہ استقبال کیااور انکی گاڑی پر گل پاشی کی اور گلے میں ہار پہنائے۔

مختلف مقامات پراستقبال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کارکنان کے پرجوش خیر مقدم پر اظہارتشکرکیا۔