ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید کی زیر صدارت امن سیمینار کا انعقاد

226

سیالکوٹ، 16نومبر( اےپی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ  شان ِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید کی زیر صدارت امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی آخرالزمان حضر ت محمد ﷺ کو اللہ رب العزت نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کربھیجا، ان کے اسوہ حسنہ و تعلیمات دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہیں ۔دین اسلام سلامتی اور امن کا پیغام دیتا ہے وقت کی اہم ترین ضرورت معاشرے کو امن و آشتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہننانے کا موقع نہ مل سکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ کی کی سیرت طیبہ پر عمل کیا جائے ۔ معاشرے کا ہر فرد قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،نیکی کے کاموںمیں ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے جبکہ برائی کے کاموں میں ہرگز تعاون نہ کریں تاکہ معاشرے میں ہر فرد کو آزادی اور انصاف مل سکے ۔ سمینار کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی ، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔