گلگت بلتستان کے نو منتخب 32 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

196

گلگت، 25 نومبر(اے پی پی): گلگت بلتستان کے نو منتخب 32 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا ناشاد نے اراکینِ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ  بروز جمعرات شام 4 ہوگا۔اس سے پہلے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزادہ امیدواروں کے حامیوں نے اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب امیدواروں کو جلوس کی شکل میں اسمبلی تک پہنچایا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔