ساہیوال،سیالکوٹ میں 40 ارب کی لاگت سے ترقياتی منصوبوں کے لئے معاہدوں پر دستخط

185

لاہور، 25 نومبر ( اےپی پی):وزیر اعظم عمران خان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی شراکت سے پنجاب کے دو اہم اضلاع ساہیوال اور سیالکوٹ میں چالیس ارب روپے کی لاگت سے نكاسی  آب، سینی ٹیشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق  ترقياتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی  معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔