گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا،ایبٹ آباد مری روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بحال

163

 

ایبٹ آباد ، 27 نومبر (اے پی پی ): گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے   جس کے   بعد سڑکوں کی بحالی کا آپریشن جاری ہے ،ایبٹ آباد مری روڈ  ٹریفک کیلئے مکمل بحال کر دی  گئی۔

ترجمان گلیات ڈیلپمنٹ اتھارٹی  احسن  حمید  کے مطابق  سیاح دورن سفر تیز رفتاری سے گزیز کریں،دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیاح علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں جبکہ  مقامی آبادی اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے، مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں۔