ملتان : پٹرول پمپس کی چیکنگ، کم  پیمانے  پر  جرمانے

182

ملتان، 27نومبر(اے پی پی ): اے سی صدر آبگینے خان کی قادر پور راں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ ،مختلف پٹرول پمپس کے پیمائش کے پیمانے چیک کئے  گئے۔

عسکر پٹرول پمپ پر پیمانوں میں ہیرا پھیری پکڑ لی گئی ہے ۔پٹرول پمپ مالک پر25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا  جبکہ پٹرول پمپ کے پیمائش کے نظام  کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ  پیمانوں میں آئندہ گڑ بڑ پائے جانے پر پٹرول پمپ سیل کرنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔