ہرنائی ؛ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گریڈاسٹیشن کی آپ گریڈیشن کاافتتاح کر  دیا

104

ہرنائی ،16نومبر(اے پی پی ): صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی    دورہ  کے  دوران   گریڈاسٹیشن کی آپ گریڈیشن کاافتتاح کیا، اس  موقع   پر  کیسکو حکام، ضلعی انتظامیہ اور بی اے پی ضلع ہرنائی کے عہدیدارن موجود  تھے ۔ گریڈاسٹیشن ہرنائی کی آپ گریڈیشن اور ہائی فاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کےلیے کروڑوں روپوں کا منصوبہ تھا جوکہ مکمل کیاگیاہے ۔

صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وعدہ کیا ہے اس سے عملی جامع پہنایاہے، گریڈ اسٹیشن ہرنائی کی آپ گریڈیشن اور ہائی فاور ٹرانسفار کی تنصیب ضلع ہرنائی کے عوام کادرینہ اور اجتماعی مسئلہ تھا ۔انہوں نے کہا  کہ  حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل کاحل اولین ترجیحی ہے۔